ملتان : جشن آزادی (پیپسی) فلڈ لائٹ ڈسٹرکٹ فٹبال چیمپئن شپ میں چار میچز کے فیصلے

پہلا میچ مدنی اور وحدت کلب کے درمیان ہوا جو کہ مدنی کلب نے با آسانی صفر کے مقابلے میں چھ گول سے جیت لیا ، فاتح ٹیم کی جانب سے ایلن نے تین گول کرکے ہیٹرک بنائی۔طلحہ،عدیل،عبدالمالک نے ایک ایک گول کیا۔
دوسرے میچ میں رشیدیہ کلب اور ولائیت آباد کے درمیان ہوا ، جو کہ رشیدیہ نے صفر کے مقابلے میں دو گول سے جیت لیا۔ فاتح ٹیم کی جانب سے ساجد اورمبین نے گول کئے۔
تیسرا میچ الشجاع کلب شجاع آباد اور شیخ داود کلب کے مابین ہوا جو کہ شیخ داود نے صفر کے مقابلے میں دو گول سے جیت لیا، پہلا گول اون ہوا جو کہ شجاع آباد کے ڈیفینڈر کی غلطی کی وجہ سے ہوا۔
دفاعی کھاڑی عبدالرحمن نے فٹبال کو اپنے ہی جال میں پھینک دیا تھا، دوسرا گول حمزہ نے کیا۔
چوتھا میچ قاسم بیلہ اور واپڈا پیراں غائب کے درمیان ہوا ، فیلڈ میں میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا ۔
تاہم پلنٹی ککس پر یہ مقابلہ قاسم بیلہ نے ایک کے مقابلہ میں تین گول سے جیت لیا۔
فاتح ٹیم کی جانب سے طلحہ،وسیم،سلمان مدمقابل کی جانب سے واحد گول باسط نے کی۔
ریفریز رانا مشتاق، تنویراحمد،ابراہیم انصاری،عدنان حیدر ٹیکنیکل اسٹاف رانا باقر علی،عارف محمود، نویداکرم،ںاطہرعلی نے میچز کو سپروائز کیا۔
مہمانان خصوصی چاروں ٹیموں کے صدور سیکرٹری تھے۔اس موقع پر میاں جاوید قریشی و دیگر بھی ہمراہ تھے۔


















