ویمن یونیورسٹی کی ریسرچ عالمی سطح پر تسلیم : وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی
ویمن یونیورسٹی ملتان کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی نے کہا ہے کہ کوالٹی ایجوکیشن ہماری پہلی ترجیح ہے خوشی ہے کہ یونیورسٹی میں عالمی سطح کی ریسرچ ہورہی ہے مستقبل میں بھی اس پالیسی کو جاری رکھا جائے گا ۔
وہ یونیورسٹی کے ایڈوانس ریسرچ سٹڈی بورڈ کے اجلاس کی صدارت کے موقع پر گفتگو کررہی تھیں انہوں نے کہا کہ ہماری یونیورسٹی ترقی کی نئی منازل طے کررہی ہے، ہماری ریسرچ کو اب تسلیم کیا جانے لگا ہے جو خوش آئند ہے ان طالبات کو مبارک باد پیش کرتی ہوں جنہوں نے اعلیٰ کوالٹی کی ریسرچ کی اور ان کی رپورٹس مثبت آئیں وہ آئندہ بھی کوالٹی ریسرچ کو یقینی بنائیں۔
اجلاس میں دو سکالرز کی جانچ رپورٹس کی منظوری دی گئی جبکہ چھ مقالوں کے خلاصہ اور خدوخال عنوان کی بھی منظوری دی گئی۔
اجلاس میں رجسٹرار پروفیسر فرزانہ اکرم ، ڈائریکٹر اکیڈمک اور دیگر نے شرکت کی۔



















