Breaking NewsEducationتازہ ترین
زرعی یونیورسٹی میں پبلک ہیلتھ سوسائٹی کے زیر اہتمام "یونیورسٹی ویلنس سنٹر” کا قیام

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں پبلک ہیلتھ سوسائٹی کے زیر اہتمام یونیورسٹی ویلنس سنٹر کا قیام عمل میں لایا گیا۔
وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی (تمغہ امتیاز)نے افتتاح کیا۔
یونیورسٹی ویلنس سینٹر میں جامعہ کے سٹاف اور طلباءکو مختلف طبی سہولیات مثلا بلڈ پریشر ،شوگر ،ہیمو گلوبن اور یورک ایسڈ وغیرہ کے ٹیسٹ کیے جائیں گے۔
مزید برآں صحت کے حوالے سے مفید مشورے دیے جائیں گے۔
وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے پبلک ہیلتھ سوسائٹی کی اس کاوش کو سراہا اور اس کو مستقل بنیادوں پر جاری رکھنے کی تلقین کی۔
اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر شفقت سعید،پروفیسر ڈاکٹر جنید علی خان،پبلک ہیلتھ سوسائٹی کے کنوینئر ڈاکٹر عمیر وقاص سمیت فیکلٹی اور طلباء و طالبات کی کثیر تعداد موجود تھی۔


















