Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

میٹرک کے سالانہ امتحانات 2022 کے پیپروں کی مارکنگ مکمل ہوگئی

ڈائریکٹر/ڈپٹی ڈائریکٹرز ،چیف ایگزیکٹو آفیسر (ایجوکیشن) ملتان و سربراہان ادارہ جات کی میٹنگ کا انعقاد ہوا ، جس کی صدارت چیئرمین تعلیمی بورڈ ملتان حافظ محمد قاسم،ںکنٹرولر امتحانات ، محمد حامد سعید بھٹی نے اجلاس میں ملتان ڈویثرن کے ڈائریکٹر کالجز ،ڈاکٹر فرید شریف ،چیف ایگزیکٹو آفیسر(ایجوکیشن) ملتان شمشیر خان بلوچ ،ڈپٹی ڈائریکٹرز کالجز ملتان،وھاڑی،لودھراں ،خانیوال اور مختلف کالجز میں قائم مارکنگ سنٹرز کے سربراہان نے شرکت کی ۔

ڈپٹی کنٹرولر (سیکریسی)ڈاکٹر حافظ فدا حسین نے مارکنگ سنٹرز میں درپیش مارکنگ سٹاف کی کمی کو دور کرنے میں تعاون کرنے پر ڈائریکٹر کالجز ملتان ،ڈاکٹر فرید شریف اور میٹرک سالانہ امتحان 2022 ء کے پیپرز کی حسب شیڈول بروقت مارکنگ مکمل کروانے پر چیف ایگزیکٹو آفیسر(ایجوکیشن) ملتان جناب شمشیر خان بلوچ کے تعاون کو سراہا

جبکہ چیئرمین حافظ قاسم کا کہنا تھا کہ ملتان بورڈ میٹرک سالانہ امتحان 2022 ء کے پیپرز کی بروقت مارکنگ مکمل کرنے میں کامیاب ہوا ہے۔

ملتان میں چار مارکنگ سنٹرز قائم کیے گئے ہیں، جس کی وجہ سے ملتان بورڈ بروقت مارکنگ مکمل کرلے گا۔
مزید یہ کہ مارکنگ سٹاف کو ضروری سہولیات کی فراہمی کی یقین دھانی کرائی گئی۔

کنٹرولر امتحانات نے خطاب کرتے ہوئے سربراہان ادارہ جات سے درخواست کی کہ معیاری مارکنگ کو یقینی بنانے کیلئے آپ کے تعاون کی ضرورت ہے ۔

ہر بچے کے پیپرز کی معیاری ( دیئے گئے جوابات کی مطابقت میں) اور بروقت مارکنگ کو یقینی بنائیں۔

سربراہان ادارہ جات نے بروقت، تسلی بخش اور معیاری مارکنگ کیلئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button