Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

جنوبی پنجاب کے سکولوں میں طلباء کونسلوں کے الیکشن آج ہوں گے ، انتخابی مہم ختم ، تمام تیاریاں مکمل

جنوبی پنجاب کے 4538 گرلز و بوائز مڈل و ہائی سکولوں میں سٹوڈنٹ کونسلوں کے انتخابات، 11 لاکھ سے زائد ووٹر آج تقریباً 14 ہزار امیدواروں کا انتخاب کریں گے، اس سب سے بڑے انتخابی عمل میں گیارہ لاکھ سے زائد ووٹرز تقریباً چودہ ہزار امیدواروں کا انتخاب کریں گے۔

سٹوڈنٹ کونسلوں کے انتخابات میں صدر، نائب صدر اور جنرل سیکرٹری اور کلاس نمائندگان منتخب کیے جائیں گے۔

دوسری مدت کے لیے ہونے والے ان انتخابات میں طلباء وطالبات کی کافی گہماگہمی اور جوش و خروش دیکھنے میں آ رہا ہے۔۔

سیکرٹری سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ جنوبی پنجاب ڈاکٹر احتشام انور صبح 10 بجے گورنمنٹ پائلٹ ہائی سکول نزد نواں شہر چوک میں انتخابی عمل کا جائزہ لیں گے ۔

سیکرٹری تعلیم جنوبی پنجاب ڈاکٹر احتشام انور نے کہا ہے کہ سکول کی سطح پر انتخابات کے عمل میں شریک ہونا بچوں کی تربیت کا حصہ ہے، اس سے طلباء و طالبات آئندہ کی باشعور اور ذمہ دار نسل ثابت ہوں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button