Breaking NewsEducationتازہ ترین
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی ورکشاپ 22 اگست سے شروع ہوں گی

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ملتان بی ایڈ (ڈیڑھ سالہ) بی ایڈ(اڑھائی سالہ) ایم اے/ایم ایڈ ٹیچنگ پریکٹس کورسز کی ورکشاپ 22 اگست 2022 سے شروع ہوں گی۔
بتایاگیا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے تمام بی ایڈ (ڈیڑھ سالہ) ٹیچنگ پریکٹس کوڈ 8607,8608, بی ایڈ(اڑھائی سالہ) ٹیچنگ پریکٹس کوڈ 6498 ,6499, اور ایم اے/ایم ایڈٹیچنگ پریکٹس کوڈ 3600,6550,6551,6554,6555 کے طلباء و طالبات کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ فیس ٹو فیس پروگرام کے تحت ٹیچنگ پریکٹس کورسز کی ورکشاپ 22 اگست 2022 سے شروع ہورہی ہیں، طلباء و طالبات اپنے متعین کردہ سنٹرز پر اپنے شیڈول کے مطابق ضرور اس میں شامل ہوں۔
تمام طلباءکو ورکشاپ کے خط بذریعہ ڈاک ارسال کر دئے گئے ہیں، جن طلباء? کو ورکشاپ کے خط موصول نہیں ہوئے وہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی ویب سائٹ سے حاصل کر سکتے ہے ۔


















