Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

صادق ویمن یونیورسٹی بہاولپور کے گرلز ہاسٹل میں اندھیرے کا راج، طالبات خوار

گورنمنٹ صادق ویمن یونیورسٹی میں انتظامی بدنظمی نے طالبات کی زندگی مشکل بنادی۔

ذرائع کے مطابق صادق ویمن یونیورسٹی بہاولپور کے فاطمہ ہاسٹل کی بجلی 20 روز سے خراب ہے ، جس کی شکایت کی گئی تو طالبات کویقین دہانی کرائی گئی کہ جلد بحال کردی جائے گی ۔

اس وقت یونیورسٹی میں امتحانات ہورہے ہیں! جس کی وجہ سے طالبات کو ہاسٹل میں رہنامجبوری بن گیا , طالبات رات کو موبائل کی روشنی میں تیاری کرتی ہیں اور باہر صحن میں سوتی ہیں۔

طالبات کی احتجاج پر ان کو دھمکیاں دی گئیں کہ ان کے داخلے منسوخ کردئے جائیں گے، جیسے ہی ٹرانسفارمر آئے گا نصب کرکے بجلی بحال کردی جائے گی۔

طالبا ت کہنا ہے کہ ٹرانسفارمر ٹھیک ہوکر آیا تو ڈاکٹر مریم نے اپنے گھر کے قریب والے ٹرانسفارمر کی جگہ لگوالیا، جبکہ ہاسٹل میں تاحال بجلی کی بندش ہے ۔

کوئی بات سننے کو تیار نہیں  امتحانات کی وجہ سے ہاسٹل میں رہنا مجبوری ہے ۔

والدین کو کہنا ہے کہ ہاسٹل میں رہنے کے بھاری واجبات ادا کررہے ہیں، مگر انتظامیہ نے طالبات کو بے یارومدگار چھوڑ دیا ہے، اعلیٰ حکام نوٹس لیں، وائس چانسلر بھی رحم دلی کا مظاہرہ کریں ،۔

اس بارے میں وارڈن پروفیسر آمنہ کا کہنا ہے کہ ٹرانسفارمر مرمت کے لئے دیا ہوا ہے ، ہمیں طالبات کی مشکلات کا احساس ہے میپکو حکام سے رابطے میں ہیں ، جبکہ یونیورسٹی کی ترجمان میڈم نعیمہ نے اعترافات کیا کہ بجلی بند ہے تاہم طالبات کو دوسرے ہاسٹل میں شفٹ کردیا ہے ۔

ڈاکٹر مریم کے گھر کے قریب کا ٹرانسفارمر بھی جل گیا تھا اس لئے وہاں ٹرانسفارمر لگایا گیا ہے تاکہ ٹربائن چلتی رہے ، یونیورسٹی نے میپکو حکام کو ادائیگی کردی ہے 48 گھنٹوں میں بجلی بحال کردیں گے ، لیکن وہ وضاحت نہیں دے سکیں کہ 20 روز سے بجلی کی بحالی کےلئے کام کیوں شروع نہیں کیاگیا۔

جبکہ میپکو حکام کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی ایک خود مختار ادارہ ہے ہم صرف مرمت کرکے دیتے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں مرمت کی ادائیگی نہیں ہوئی تھی اس لئے ہم بر اس بندش کا ملبہ نہیں ڈالا جاسکتا ہے ، یونیورسٹی انتظامیہ اپنی نااہلی کو میپکو کی آڑ میں چھپانے کی کوشش کررہی ہے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button