Breaking NewsEducationتازہ ترین
سکولوں میں ایجوکیٹرز کے بعد 11ہزار نان ٹیچنگ سٹاف بھرتی کرنے کا فیصلہ

پنجاب حکومت نے 16 ہزار اساتذہ کی بھرتیوں کی سمری کی منظوری کے بعد اعلان کیا ہے کہ سکولوں کیلئے 11 ہزار سے زائد نان ٹیچنگ سٹاف بھرتی کیا جائے گا ۔
نان ٹیچنگ سٹاف اور کلاس فور کی سمری منظور کرلی، سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے سمری دستخط کے بعد وزیراعلیٰ کو بھجوا دی، منظوری کے بعد بھرتیوں کا آغاز کردیا جائے گا۔
سکول ایجوکیشن کےمطابق امیدواروں کا ٹائپنگ ٹیسٹ اور انٹرویو لیا جائے گا، ٹیسٹ اور انٹرویو کیلئے شیڈول وزیراعلیٰ کیجانب سے سمری کی منظوری کے بعد کیا جائے گا۔
مذکورہ بھرتیاں گریڈ 1 سے 4 تک کی جائیں گی،بھرتی کیلئے تعلیمی قابلیت مڈل اور میٹرک رکھی جائے گی۔
صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے سوشل میڈیا ویب سائٹ پر کہا ہے کہ بھرتیوں کا آغاز جلد کیا جائے گا ۔


















