Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

پنجاب ایگزامینشن کمیشن کے امتحانات کا انعقاد خطرے میں

پنجاب ایگزامینشن کمیشن کے زیر اہتمام ہونےو الے امتحانات خطرے میں پڑ گئے۔

سکولوں نے پیک کے سوالیہ پرچے استعمال کرنے سے انکارکردیا۔بتایا گیا ہے کہ پیک نے پہلی سے آٹھویں جماعت تک سوالیہ پیپرز مکمل سلیبس میں سے تیار کرلیے۔

طلباء نے سلیبس پڑھا نہیں لیکن امتحان مکمل نصاب سے لیا جائے گا،اب سکولوں نے اپنے طور پر سوالیہ پرچے تیار کرنا شروع کردیئے ہیں۔

اساتذہ کا کہنا ہے کہ بچوں نے مکمل سلیبس پڑھا نہیں تو مکمل سلیبس کا امتحان کیسے دیں گے۔سکولوں میں پیک کے فراہم کردہ سوالیہ پیپرز میں سے بچوں کا امتحان لینا مشکل ہے کیونکہ طلباوطالبات کو سکولوں میں پورا سال چھٹیاں تھی۔بچوں نے چھٹیوں کے دوران آدھا سلیبس بھی نہیں پڑھا۔

دوسری جانب پیک حکام کا کہنا ہے کہ سوالیہ پیپرز تیار ہیں، جب سکول ایجوکیشن ہدایت کرے گا تو سوالیہ پیپرز سکولوں کو فراہم کردیئے جائیں گے۔

واضح رہے پنجاب بھر میں 81لاکھ سے زائد طلبا وطالبات نے پیک کے امتحانات میں شرکت کرنا ہے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button