پنجاب بھر کے تعلیمی ادارے تقریباً تین ماہ کے طویل عرصہ کے بعد دوبارہ کھل گئے

شدید گرمی کے باوجود پنجاب بھر کے تعلیمی ادارے 83 دنوں کے بعد کھل گئے۔
پہلے روز سکولوں میں کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کروایا گیا جبکہ بغیر ماسک کسی بھی طالبعلم کو سکول داخلے کی اجازت نہیں دی گئی۔
کورونا وبا کے باعث 15 مارچ کو تعلیمی ادارے بند کیے گئے تھے۔
تعلیمی سرگرمیاں ایک بار پھر سے بحال ہونے پر طلبا کا کہنا تھا کہ وہ گھر بیٹھے تنگ آچکے تھے۔ آن لائن سٹڈی فزیکل ایجوکیشن کا نعم البدل نہیں۔اساتذہ نے مطالبہ کیا ہے کہ تعلیمی اداروں کو پچاس فیصد حاضری کی بجائے سو فیصد حاضری کے تحت کھولا جائے۔ تاکہ طلبا امتحانات کی بہتر طریقے سے تیاری کرسکیں۔
دریں اثنا اطلاع کے مطابق ملتان اور گرد ونواح کے سکولوں نے 50فیصد حاضری کی ہدایات کو نظر انداز کردیا ہے اور طلبا کو پورا ہفتے سکول میں حاضر ہونے کا حکم دیا ہے جبکہ ان کے سکول کی ٹائمنگ میں بڑھا دی ہے جس پر والدین نے حکومت سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔



















