جامعہ زکریا : شعبہ سماجی اور ثقافتی علوم میں پی ایچ ڈی کا پبلک ڈیفنس

بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان کے شعبہ سماجی اور ثقافتی علوم میں پی ایچ ڈی کے پبلک ڈیفنس کا انعقاد کیاگیا۔
سکالر محمد عبداللہ فاروق کھر نے اپنے مقالے کا کامیابی سے دفاع کیا، پی ایچ ڈی مقالے کا موضوع ’’صارفین کی خریداری کے رویے پر سماجی اقتصادی عوامل کا اثر پاکستان کی موبائل فون مارکیٹ کا ایک کیس ‘‘تھا ۔
تقریب کمپیوٹر سائنس ہال میں منعقد ہوئی، اور اس میں ڈائریکٹر ڈاکٹر عمر چوہدری نے شرکت کی۔
انسٹیٹیوٹ آ ف سوشل اینڈ کلچرل سٹڈیز ڈاکٹر عرفان راؤ ، اسسٹنٹ پروفیسر اسلامیہ یونیورسٹی ، پروفیسر عمران اسلم سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق والے افراد نے شرکت کی۔
سب نے کامیاب امیدوار کو پی ایچ ڈی ڈاکٹر بننے پر مبارک باد دی، اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔اور حاضرین نے تحقیق کو سراہا۔ کیونکہ یہ ایک بہترین تحقیق ہے جو پاکستان کی معیشت میں اپنا حصہ ڈالے گی، اور اس کی بحالی میں مدد کرے گی ملک کا آئی ٹی سیکٹر نتیجہ خیز اور مثبت ہوگا۔


















