Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

سرکاری سکولوں میں 10ہزار سے زائد افسروں کی اسامیاں خالی ، نیا تعلیم سیشن بھی متاثر ہونے کا خدشہ

ل محکمہ سکولز پنجاب میں خالی اسامیوں پر بھرتی نہ ہونے اور ترقی بروقت نہ ہونے پر اساتذہ کے ساتھ ساتھ اب انتظامی افسربھی کم پڑنے لگے ہیں ۔

18ںاگست کو تیار کی گئی ایک رپورٹ میں بتایاگیا ہے کہ صوبے بھر میں 58 فیصد اسامیاں خالی پڑی ہیں ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گریڈ 17 سے گریڈ 20 کی خالی اسامیوں کی رپورٹ نے اعلیٰ حکام کو مشکل میں ڈال دیا ہے، ایسے وقت میں جب سیاسی اکھاڑ پچھاڑ جاری ہے، میں تعیناتی ایک بڑا مسئلہ بن کرسامنے آئی ہے ۔

رپورٹ کے مطابق گریڈ 17 کے ہیڈ ماسٹرزکی دو ہزار 364، ایس ایس کی دو ہزار 980، سینئر ہیڈ ماسٹر گریڈ 18 کی 650، ٹرپل ایس کی دو ہزار 463، پرنسپل گریڈ 19 کی 641ٹرپل ایس گریڈ 19 کی 694 پرنسپل گریڈ 20 کی 219سیٹیں خالی پڑی ہیں۔

اس طرح مجوعی طور پر 58فیصد سیٹیں خالی ہیں۔

جبکہ پرموشن کی کیس میچور ہونے کے بعد اعلیٰ حکام کے دفاتر میں پڑے ہیں، ایسے میں طلباء کا مستقبل داو پرلگ گیا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button