Breaking NewsEducationتازہ ترین
بورڈز کے چیئرمینوں کی تجاویز مسترد، پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈ میٹرک کے سالانہ نتائج کا اعلان 31 اگست کو کریں گے

صوبے بھر میں میٹرک کے سالانہ امتحانات کے حوالے حتمی فیصلہ ہوگیا ۔
میٹرک کے رزلٹ کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا، تمام تعلیمی بورڈ کو تاریخ میں اضافے کا اجازت نہ ملی ۔
ملتان بورڈ ذرائع کا کہنا ہے کہ سالانہ نتائج 31 اگست کو جاری ہونگے، ملتان میں مارکنگ تقریبا مکمل ہوچکی ہے ،جبکہ دیگر بورڈز میں پرچوں کی مارکنگ کیلئے سنٹرز بڑھا دیئے گئے ہیں۔
پنجاب بورڈ کمیٹی چیئرمینز کے اجلاس میں تاریخ میں اضافے کی تجویز پیش کی گئی تھی، جس کو رد کردیا گیا ہے۔
اب ہرحال میں 31ا گست کو اعلان کیا جائے گا۔


















