جامعہ زکریا ملتان کے جناح آڈیٹوریم میں حفاظتی ویکسینیشن سنٹر کا انعقاد،ایک ہزار افراد کو ویکسین لگادی گئی

زکریا یونیورسٹی کے ویکسی نیشن سنٹر میں یونیورسٹی کے فیکلٹی ممبران، افسران اور ملازمین کے ایک ہزار افراد کو ویکسین لگا دی گئی ہے۔
وائس چانسلر نے ویکسین سنٹر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے فیکلٹی ممبران اور دوسرے اہلکاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ویکسین لگوانے کے عمل کو اپنا قومی فریضہ سمجھیں۔ اپنے آ پ کو، اپنے طالبعلموں کو اور اپنے افراد خانہ کی زندگیوں کو ویکسین لگوانے کے عمل سے محفوظ بنائیں۔ وائس چانسلر نے ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ پنجاب اورڈسٹر کٹ گورنمنٹ ملتان کی انتظامیہ کے بھرپور تعاون کرنے پر شکریہ ادا کیا۔
ایمرسن یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نوید احمد چوہدری اور ان کی اہلیہ نے بھی اس سنٹر سے ویکسین لگوائی۔وائس چانسلر نے سیکورٹی آفیسربہترین سیکورٹی انتظامات کرنے پر خلیل احمد کھور کی تعریف کی۔
اس موقع پر ڈین فیکلٹی آف فارمیسی پروفیسر ڈاکٹر محمد عزیر ، سینئر میڈیکل آفیسر ڈاکٹر ثمینہ بھی موجود تھیں۔



















