Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ملتان : ڈویژنل انتظامیہ نے ممکنہ سیلاب بارے ایمرجنسی پلان مرتب کرلیا

ڈویژنل ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کمشنر ملتان ڈویژن انجینئر عامر خٹک نے کہا کہ ملتان ڈویژن میں سیلاب کا فی الحال کوئ خطرہ نہیں۔

انتظامیہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں الرٹ رہے۔

دریا میں پانی کی سطح کو جدید ٹیکنالوجی سے مانیٹر کیا جارہا ہے۔

تمام مشینری فعال، پرائیوٹ وینڈر سے فعال مشینری کی لسٹ لیں۔

ضلعی انتظامیہ ہنگامی صورتحال میں کسی بھی کارروائی کیلئے محکمہ انہار کیساتھ رابطہ رکھے۔

ڈپٹی کمشنرز بیٹ کے علاقوں، بندوں کا ازخود دوبارہ دورہ کریں۔

سیلابی علاقوں میں انسانی،حیوانی انخلا بارے حکمت عملی مرتب کی جاچکی ہے۔ ایمرجنسی کی صورت میں ادویات اور ویکسین کا وافر سٹاک موجود رکھا جائے۔

فلڈ ریلیف کیمپ،ویٹنری کیمپس کے مقامات کی نشاندہی کی جاچکی ہے۔

تمام اضلاع میں ڈپٹی کمشنرز کی سربراہی میں فلڈ کنٹرول روم قائم کئے جائیں۔

واسا شہر میں پانی کی نکاسی کیلئے مشینری فنکشنل کرے۔ تمام مشینری،لائف سیونگ جیکٹوں، کشتیوں، ایکسکاویٹرز وغیرہ کی لسٹ تیار کی جائے۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنرز نے بریفننگ دیتے ہوئے کہا کہ فلڈ بندوں کو اپ گریڈ کرکے سیلابی راستوں سے تجاوزات کا خاتمہ کیا جاچکا ہے۔

اضلاع کی انتظامیہ، متعلقہ محکمے ہر طرح کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں۔ پی ڈی ایم اے سے مسلسل رابطہ میں ہیں۔

اجلاس میں متعلقہ محکموں کے افسران نے بریفنگ دی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button