ایچ ای سی کے ٹیم ویمن یونیورسٹی پہنچ گئی
ہائر ایجوکیشن کمیشن کے وفد کا ویمن یونیورسٹی کا دورہ ، ایک کروڑ 40لاکھ پراجیکٹ کا معائنہ کیا۔
ایچ ای سی کے دو رکنی وفد نے ویمن یونیورسٹی کے ترقیاتی پراجیکٹس کا معائنہ کرنے کےلئے دورہ کیا ۔
اس موقع پر وائس چانسلر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی ،اور پراجیکٹ ڈائریکٹر اسد بھٹہ نے بریفنگ دی، ایک کروڑ 40 لاکھ کے پراجیکٹ جو اس وقت زیر تعمیر ہے کے بارے میں بتایا کہ ٹائم فریم ورک کے مطابق اس وقت کام جاری ہے امید ہے مقررہ ہدف حاصل کرلیا جائے گا۔
جس پر ایچ ای سی حکام نے اطمینان کا اظہار کیا ۔
ڈاکٹر عظمیٰ قریشی کا کہنا تھا کہ کم وقت میں ٹارگٹ کا حصول ہماری پالیسی ہے ، ایچ ای سی نے جس اعتمادکا اظہار کرتے ہوئے فنڈز دئے ،ہم اس پر پورا اتریں گے پہلے بھی ہم نے پراجیکٹ بروقت مکمل کیا اب بھی ہماری ٹیم مستعد ہے ۔
طالبات کو سہولیات کی فراہمی ہماری پہلی ترجیح ہے متی تل کیمپس میں مزید کلاسز کا اجرا کیا جائے گا ۔


















