Breaking NewsEducationتازہ ترین
فپواسا کا ڈاکٹر علی شاہ پر قاتلانہ حملے کی مذمت
فیڈیریشن آف آل پاکستان یونیورسٹیز اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن (فپواسا) کے مرکزی صدر پروفیسر جمیل چترالی, نائب صدر پروفیسر ڈاکٹر کلیم اللہ بڑیچ، جنرل سیکرٹری ڈاکٹر محمد ریاض نے اپنے مشترکہ بیان میں وائس چانسلر قائد اعظم یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمدعلی شاہ پر قاتلانہ حملہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی، اور ارباب اختیار سے ملزم کو کیفر کردار تک پہنچانے کی استدعا کی۔
ایگزیکٹیو کونسل نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اساتذہ کو فول پروف سکیورٹی مہیا کرے۔
اساتذہ کسی بھی ماشرے کا جھومر ہوتے ہیں۔ ان کی عزت و تکریم معاشرے کے ہر فرد پر لازم ہے۔ مشکل کی اس گھڑی میں فپواسا وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی شاہ صاحب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
فپواسا نے پروفیسر ڈاکٹر محمد اشتیاق کے بروقت اور انتہائی جرات مندانہ اقدام جس سے وائس چانسلر محفوظ رہے کو داد دی۔


















