تاریخی تعلیمی ادارے کے ساتھ منسلک ہونا اساتذہ کےلئے قابل فخر :ڈاکٹر عظمیٰ قریشی

ویمن یونیورسٹی کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی نے کہا ہے کہ تاریخی تعلیمی ادارے کے ساتھ منسلک ہونا اساتذہ کےلئے قابل فخر ہے، آپ اس روایت کا حصہ بن گئی ہیں جنہوں نے جنوبی پنجاب میں شعور کو عام کیا، اور خواتین کو اس معاشرے کا فعال رکن بننے میں مدد دی۔
وہ سنٹر فار پروفیشنل ڈویلپمنٹ ،کوالٹی انہانسمنٹ سیل اور آفس آف ریسرچی اینڈ کمرشلائز یشن کے زیر اہتمام ہونے والی تقریب سے خطاب کررہی تھیں ،جو یونیورسٹی میں بھرتی ہونےو الی نئی اساتذہ کے اعزاز میں منعقد کی گئی تھی ۔
وائس چانسلر کا کہنا تھا کہ ویمن یونیورسٹی کی تاریخ بتاتی ہے کہ کس طرح اس پسماندہ خطے میں یہاں کے اساتذہ نے علم کی شمع جلائی، جس کی روشنی سے آج اس علاقے کی خواتین ایک باوقار مقام پر فائز ہیں ۔
اس یونیورسٹی کاچارج سنبھالنے کے بعد بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، بنیادی اقدامات بھی نہیں اٹھائے گئے تھے۔
اس کے باوجود کے یہاں کی اساتذہ کی مدد سے تمام مشکلات پر قابو پالیا گیا ،اب ہم ترقی کی ایک اور منزل کی طرف بڑھ رہے ہیں ۔
ایچ ای سی بھی وافر فنڈز دے رہا ہے، جس کے مثبت اثرات سامنے آئیں گے۔
اب نئی اساتذہ اس تاریخی ورثہ کا حصہ ہیں اس کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں، تدریس کے ساتھ ساتھ انتظامی ہنر بھی آزمائیں تاکہ طالبا ت کو سہولیات کی فراہمی میں انتظامیہ کا بازو بن سکیں۔
اس موقع پر دیگر مقررین نے کہا کہ اس اورینٹیشن سیشن کا مقصد یونیورسٹی کے مختلف افعال کے بارے میں معلومات فراہم کرنا ہے، تدریس، تحقیق اور خدمات سے متعلق فیکلٹی کے کردار کو بتانا ہے ۔
تقریب میں اسٹیبلشمنٹ -I کے اسسٹنٹ رجسٹرار اور اسسٹنٹ خزانچی نے فیکلٹی یونیورسٹی اور طلباء کی بہتری کے لیے موثر استعمال کے لیے اپنے شعبہ جات کے اہم کاموں اور وسائل پر روشنی ڈالی۔
تقریب میں تمام شعبوں کی چیئرپرسنز نے شرکت کی ۔
اس ورکشاپ کی فوکل پرسن لیکچرر نوشین عزیز تھیں ۔


















