Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

گورنمنٹ صادق کالج ویمن یونیورسٹی بہاولپور کی سینڈیکیٹ کا تیسرا اجلاس

صوبائی وزیر ہائیر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں کی زیرصدارت گورنمنٹ صادق کالج ویمن یونیورسٹی بہاولپور کے سینڈیکیٹ کا تیسرا اجلاس گزشتہ روز کمیٹی روم بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور منعقد ہوا ۔

اجلاس میں ممبران صوبائی اسمبلی و ممبران سینڈیکیٹ فردوس ریحانہ ،شاہدہ احمد ،ڈاکٹر شاہینہ کریم، ممبران سینڈیکیٹ وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور پروفیسر ڈاکٹر اطہر محمود، پرو وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور پروفیسر ڈاکٹر نوید اختر ،پروفیسر ڈاکٹر ریاض الحق طارق، ایڈیشنل رجسٹرار فاطمہ مظہر ،محکمہ قانون، ہائیر ایجوکیشن اور خزانہ کے افسران نے شرکت کی۔

اجلاس کو بریفننگ دیتے ہوئے وائس چانسلر گورنمنٹ صادق کالج ویمن یونیورسٹی بہاولپور پروفیسر ڈاکٹرصائقہ امتیاز آصف نے یونیورسٹی کی مجموعی کارکردگی اور درپیش مسائل بارے ممبران سینڈیکیٹ کو آگاہ کیا، اور مختلف ایجنڈہ ائٹمز منظوری کیلئے سینڈیکیٹ میں پیش کئے۔

سینڈیکیٹ نے گورنمنٹ صادق کالج ویمن یونیورسٹی کے پچھلے اجلاس کے فیصلوں کی منظوری دی، اور پیش کئے گئے نئے ایجنڈہ ائٹمز کا تفصیلاً جائزہ لیکر انکی منظوری دی۔

یونیورسٹی کی زمین کے متعلق ایک ایجنڈہ آئیٹم پر صوبائی وزیر راجہ یاسر ہمایوں نے وائس چانسلر کو ہدایت کی کہ وہ کمشنر بہاولپور اور دیگر ضلعی افسران سے ملکر نئے کیمپس کی زمین کے معاملات کو جلد حل کریں۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر ہائیر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں نے کہا کہ حکومت کی اولین ترجیح ہے کہ پنجاب بھر میں اعلی تعلیم کے فروغ کے لیے اقدامات کیے جائیں ، اس سلسلے میں ہم نے چار سال کے مختصر عرصے میں پنجاب میں 21 نئی یونیورسٹیاں بنائیں جو ایک ریکارڈ ہے ۔

راجہ یاسر نے کہا کہ پسماندہ اور کم ترقی یافتہ علاقوں میں بنائی گئی نئی یونیورسٹیوں سے لاکھوں بچوں کے لیے اعلی تعلیم کے دروازے کھلے۔

انھوں نے وائس چانسلر گورنمنٹ صادق کالج ویمن یونیورسٹی اور دیگر ممبران سے درخواست کی کہ وہ اپنے اداروں کو محض ڈگری کے حصول کا ذریعہ نہ بنائیں، بلکہ وہاں انیوالے بچوں کی شاندار اخلاقی تربیت کر کے انہیں معاشرے کے کارامد شہری بنائیں۔

انھوں نے یونیورسٹیوں میں ریسرچ کے رجحان کو بڑھانے اور جدید طریقہ تعلیم کو اختیار کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

راجہ یاسر نے کہا کہ جس طرح ہم نے پنجاب بھر کے کالجز کے پرنسپلز اور یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کا تقرر صرف اور صرف میرٹ کی بنیاد پر کیا ہے، ایسے ہی وائس چانسلرز کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ یونیورسٹی پروفیسرز اور دیگر عملے کی تقرری میرٹ پر کریں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button