کپاس کے کاشتکار پھل کے کیرے کی حفاظت کے لئے ماہرین کی سفارشات پر عمل کریں: ڈاکٹر زاہد محمود
حالیہ مسلسل بارشوں کے باعث کپاس کی فصل پیلے پن کا شکار ہے، اور پھل کا کیرا بھی گر رہا ہے جس کی حفاظت کے لئے زرعی ماہرین کی سفارشات پر عمل کیا جائے۔
یہ بات ڈائریکٹر سنٹرل کاٹن ریسرچ انسٹیٹیوٹ ملتان ڈاکٹر زاہد محمود نے کاشتکاروں کے نام اپنے اہم پیغام میں کہی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ کپاس کے پیلے پن کو دور کرنے کے لئے کاشتکار2کلوگرام یوریا اور میگنیشیم سلفیٹں300 گرام کا محلول بنا کر100لٹر پانی کے ساتھ12تا15دن کے وقفہ سے3لگاتار سپرے کریں، اور کھیت سے بارش کا پانی سوکھ جانے پرکاشتکار آدھی بوری یوریا یا ایک بوری امونیم سلفیٹ یا ایک بوری امونیم نائٹریٹ فی ایکڑ کے حساب سے فلڈ کریں۔
ڈاکٹر زاہد محمود نے مزید کہا کہ پھل کے کیرے کی صورت میں کاشتکارسپلیمنٹ فارمولہ پوٹاشیم سلفیٹ300گرام، میگنیشیم سلفیٹ300گرام، زنک سلفیٹ250گرام،بوریکس150گرام اور2کلوگرام یوریا لے کر سب کا علیحدہ علیحدہ محلول بنا لیں، اور پھر سب کو100لٹر پانی میں ملا کر فی ایکڑ کے حساب سے سپرے کریں۔
کاشتکار حضرات مذکورہ سپرے کو 15دن کے وقفہ سے دوبارہ سپرے کریں۔


















