Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

بیسٹ آف تھری بیس بال سیریز : میپکو ملتان نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کو پہلے میچ میں شکست دے دی

بہاولپور میں بیسٹ آف تھری بیس بال سیریز کے سلسلہ میں پہلے میچ میں میپکو نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کو نو صفر سے شکست دیکر سیریز میں ایک صفر سے برتری حاصل کرلی۔

اس موقع پر مہمان خصوصی خالد محمود صدر میپکو سپورٹس تھے۔

ان کے ہمراہ رضیہ سلطانہ سپورٹس آفیسر میپکو۔امجد وڑائچ ڈاریکٹر سپورٹس اسلامیہ یونیوسٹی بہاولپور،ارشد ڈاہا ٹیم منیجر۔ساجد رشید کوچ میپکو بیس بال ٹیم بھی موجود تھے۔

سات اننگز پر مشتمل اس میچ میں میپکو کی ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کو یکطرفہ شکست دی۔

میپکو ملتان کی طرف سے یاسر نے ہوم رن کے ساتھ دو ۔نعمان۔نوید دو۔دو رن۔شہزاد انور سعود اور آفریدی نے ایک ایک رن بنایا، جبکہ رضوان شفیق نے عمدہ پچنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک رن بھی سکور کیا۔

سیریز کا دوسرا میچ آج کھیلا جائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button