چوہدری اظہر حسین ریجنل ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات و نشریات تعینات

مرکزی جنرل سیکرٹری ہائیڈرو یونین خورشید احمد کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میپکو کے ریجنل چیئرمین چوہدری غلام رسول گجر نے میپکو ہیڈکوارٹر میں تعینات ایل ڈی چوہدری اظہرحسین کو ریجنل ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات و نشریات کو دیا۔
انہوں نے اس امر کا اظہار کیا کہ وہ ہائیڈرو یونین کی تنظیم سازی اور بہتری کے لیے ریجنل سیکرٹری اطلاعات و نشریات سید عاطف زیدی کے ہمراہ کام کرتے رہیں گے،میپکو ریجن کا پیغام لیبر و مزدور ملازمین کو باوقار انداز میں پہنچائیں گے۔
جس پر چوہدری اظہر حسین نے کہا مرکز لاہور اور ریجنل قائدین بالخصوص سید عاطف زیدی نے جس طرح مجھ پر اعتماد کا اظہار کیا ہے،میں پہلے سے بھی زیادہ محنت اور قوت کے ساتھ ہائیڈرو یونین کی بہتری کے لیے کام کرتا رہوں گا۔
نوٹیفیکیشن دیتے وقت ریجنل سیکرٹری چودھری محمود امجد،ریجنل چیئرمین ریونیو شکیل بلوچ،میاں علیم پاشا،رانا محمد عمران،مسعود علوی،اکرام آرائیں، مظہر عباس،کامران حیدر جعفری،مدثر بھٹی،اکبر علی، فیصل حیات،عبدالواحد ہاشمی،حافظ ارشاد کھوسہ،رانا انور،عبداللہ باسط،محمد یوسف،شان قدیر،محمد سہیل، چوہدری طلال نے بھی مبارکباد پیش کی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔


















