پیف میں ڈینگی آگاہی واک کا اہتمام

پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے زیر انتظام انسداد ڈینگی آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا۔
ہیڈ آٖفس میں منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن اسد نعیم کی زیر قیادت انسداد ڈینگی واک کا اہتمام کیا گیا ، واک کا مقصد عوام میں ڈینگی مچھر سے بچاؤ، اور احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کے سلسلہ میں آگاہی دینا تھا۔
اس موقع پر ایم ڈی پیف نے کہا کہ پیف کے تعلیمی منصوبوں فاؤنڈیشن اسسٹڈ سکول پروگرام، ایجوکیشن وؤچر سکیم اور نیو سکول پروگرام سے منسلک تمام پیف پارٹنرز اپنے سکولوں میں صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھیں، اور سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی ہدایات کی روشنی میں روازانہ کی بنیاد پر اینٹی ڈینگی سرگرمیاں سرانجام دیں۔
ایم ڈی پیف نے ایڈمن ڈیپارٹمنٹ کو ہدایات جاری کیں کہ وہ پیف کے تمام دفاتر کا سروے کریں، انسداد ڈینگی سپرے کروائیں، اور پیف ہیڈ آفس میں ایسی جگہوں کو فوری مرمت کروائیں جہاں پانی کھڑا ہونے کے امکانات ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ کسی جگہ پانی کھڑا نہ ہونے دیا جائے، تاکہ ڈینگی مچھر کی افزائش نہ ہو اور احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کیا جائے۔


















