Breaking NewsEducationتازہ ترین
ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی : ہیڈ ماسٹروں کے خلاف مقدمے درج

محکمہ سکولز نے ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنےو الے ہیڈ ماسٹروں کے خلاف مقدمے درج کرانے شروع کردئے ۔
بتایاگیا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر سکولوں میں انسداد ڈینگی ایس او پیز لازمی قرار دئے گئے ہیں، تاہم کچھ سکولوں میں ہیڈ ماسٹروں کی طرف سے غفلت کا مظاہرہ دیکھنے میں آیا۔
جس کی وجہ سے قریبی آبادی بھی متاثر ہوئی، جس پر محکمہ سکولز کارروائی کا آغاز کردیا ۔
ایسے سکول جہاں ڈینگی لاروا ملے ہیں ان کے ہیڈ ماسٹر اور ہیڈ مسٹریس کے خلاف پولیس میں مقدمہ درج کرادیا گیا ۔
ذرائع کاکہنا ہے کہ اعلیٰ حکام نے اس سلسلے میں زیرو ٹالرنس کی پالیسی اختیار کی ہے، اور تمام سی ای او ز کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے سکولوں میں ڈینگی ایس او پیز کو یقینی بنائیں، اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کریں ۔



















