سندھ ریلوے حادثہ،51 جاں بحق، زخمی ملتان منتقل
سندھ میں ڈھرکی کے قریب دو مسافر ٹرینیں آپس میں ٹکرا گئیں،خوفناک حادثہ کے نتیجے میں51سافر جاں بحق جبکہ150 سے زائد مسافر شدید زخمی ہو گئے۔
ملت ایکسپریس کراچی سے سرگودھا جا رہی تھی جو سامنے سے آنیوالی سرسید ایکسپریس سے ٹکرا گئی۔
حادثے کے بعد امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر تاخیر سے پہنچیں۔حادثہ صبح ساڑھے تین بجے کے قریب پیش آیا، پھنسے ہوئے مسافروں کو نکالنے کیلئے چھوٹی مشینری کے ذریعے بوگیوں کو کاٹا جارہا ہے۔ سول انتظامیہ کی مدد کیلئے پاک آرمی اور رینجرز کے دستے پہنچ چکے ہیں۔ حادثے کے زخمیوں کو ملتان کے نشتر ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
علاوہ ازیں ٹرین حادثے کے باعث مین لائن ٹرینوں کیلئے بند کردی گئی۔ کراچی سے لاہور آنے اور جانیوالی ٹرینوں کو سٹیشنوں پر روک لیا گیا۔ٹرین خیبر میل کو رانی پور ریلوے سٹیشن، لاہور آنیوالی ٹرین گرین لائن کو گمبٹ ریلوے سٹیشن، بہاؤ الدین زکریا ایکسپریس کو گھوٹکی ریلوے سٹیشن، فرید ایکسپریس اور شاہ حسین ایکسپریس کو روہڑی سٹیشن پر روک لیا گیا۔
اسی طرح لاہور سے کراچی جانیوالی شاہ حسین کو احمد پور شرقیہ اور لاہور سے کراچی جانیوالی ٹرین عوام ایکسپریس کو لیاقت پور جبکہ رحمان بابا ایکسپریس کو رحیم یار خان روک لیا گیا ہے۔



















