Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ویمن یونیورسٹی میں فکر اقبال تقریبات، شرکاء میں انعامات تقسیم

دی ویمن یونیورسٹی ملتان میں ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیئرز ، شعبہ اردو، سوشیالوجی، ہسٹری اینڈ پاکستان اسٹڈیز کے زیر اہتمام فکر اقبال کے عنوان سے مختلف شعبہ جات کے مابین بیت بازی، مضمون نگاری، پینٹنگ اور ذہنی آزمائش کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب کی مہمان خصوصی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عظمی قریشی تھیں اس موقع پر رجسٹرار پروفیسر فرزانہ اکرم دیگر اساتذہ اور طالبات نے بھی شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عظمی قریشی نے کہا کہ علامہ اقبال کی شخصیت، ان کے افکار،شاعری اور نظریات ہمارا قومی اثاثہ ہیں۔اقبال کی زندگی اور پیغام کا خلاصہ صرف یہ ہے کہ پختہ یقین، مسلسل جدوجہد اور افراد و اقوام کے درمیان باہمی محبت ہی سے نسلِ انسانی کی خدمت کا کام لیا جاسکتاہے۔ علامہ اقبال کے افکار آج بھی نوجوانوں خاص کر طالبات کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ طالبات حق اور صداقت کی جدوجہد کے علمبردار بنیں اور اقبال کے تصورات خودی کو اپنے انفرادی اور اجتماعی کردار کی تعمیر کے لیے بروئے کار لائیں کیونکہ اس وقت وطنِ عزیز کو نوجوانوں کے عمل پیہم، یقین محکم اور سرگرم عمل کی اشد ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری تاریخ اقدار وروایات کی دولت سے بھری ہوئی ہے جس سے رہنمائی حاصل کر کے ہم موجودہ حالات کا بھی مضبوطی سے مقابلہ کر سکتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہیونیورسٹی طالبات کو ڈاکٹر اقبال اور دیگر قومی ہیروز کی زندگی اور ان کے کام پر بحث و مباحثے کے لئے پلیٹ فارم مہیا کرتی رہے گی۔

آخر میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عظمی قریشی، پروفیسر فرزانہ اکرم اور پروفیسر نائلہ امتیاز نے اول پوزیشنیں حاصل کرنے والی طالبات میں سرٹیفیکیٹ تقیسم کیے۔مضمون نگاری میں اول پوزیشن جویریہ رمضان نے لی، پینٹنگ میں فرح دیبا, بیت باری میں شہنیلہ اور ذہنی آزمائش میں حفصہ بٹ نے پوزیشن حاصل کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button