Breaking NewsEducationتازہ ترین
سیلاب سےمتاثرہ علاقوں کے طلباء کےلیے خصوصی پیکج دینے کا فیصلہ کر لیا

حکومت نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے طلباء کے تعلیمی مستقبل کو بچانے کے لیے مراعات کا پیکج تیار کرنے کی ہدایت کردی۔
خصوصی پیکج کے تحت فیس معافی، انڈر گریجویٹ اور گریجویٹ طلبہ کے لیے خصوصی وظائف دیے جائیں گے۔
پیکج کی تیاری ، عمل کے طریقہ کار کے لیے وزارت تعلیم اور ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے کام شروع کردیا۔
تعلیمی اداروں میں سیلاب متاثرین کے لیے عطیات جمع کرنے کی مہم شروع کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔
متاثرہ علاقوں میں خوراک، خیموں کے علاوہ میڈیکل کیمپس اور عارضی اسکول قائم کیے جائیں گے۔
تعلیمی پیکج میں یونیورسٹی کی واجب الادا فیسوں کی وصولی موخرکرنا شامل ہے۔
سیلابی علاقوں میں انڈر گریجویٹ اور گریجویٹ طلبہ کے لیے اسکالرشپ پروگرام شروع کیاجائے گا۔



















