Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

پنجاب کے 267 سکولوں میں کوئی ٹیچر تعینات نہ ہونے کا انکشاف

محکمہ سکولز میں اساتذہ کی کمی نے طلبا کے مستقبل پر خطرے کی گھنٹی باندھ دی ، صوبے بھر میں ایسے 267سکولوں کا انکشاف ہوا جن میں ایک بھی ٹیچر تعینات نہیں ہے ، اور کاغذوں میں سکول چل رہے ہیں ۔

سب سے زیادہ سکول ٹوبہ ٹیک سنگھ کے ہیں، جن کی تعداد 65 ہے۔

جبکہ ڈی جی خان اور بہاولنگر دوسرے اور تیسرے نمبر ہیں ۔

یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا جب طلباء شماری کی چیکنگ کے دوران سکول انفارمیشن سسٹم میں اساتذہ کا سٹیٹس چیک کیاگیا ۔

جس سے پتا چلا کہ ضلع اٹک میں 5، بہاولنگر میں 25، بہاولپور میں 3 چکوال کے 5چنیوٹ میں چار، ڈی جی خان میں 32، فیصل آباد میں تین ، گوجرانوالہ میں سات ، گجرات میں دو ، حافظ آباد میں ایک ، جہلم میں دو ، جھنگ میں تین ، قصور میں تین ، خانیوال میں چار، خوشاب میں 5، لاہور میں دو، لیہ میں دو ، لودھراں میں 5 میانوالی میں 11، ملتان میں 9، ننکانہ میں دو ، اوڑکاہ میں 11پاکپتن میں چار، رحیم یار خان میں 18، راجن پور میں 5راولپنڈی میں 5، ساہیوال میں چار ، سرگودھا میں 5شیخوپورا میں دو ، سیالکوٹ میں 7، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 65 اور وہاڑی کے 7 سکولوں میں کوئی ٹیچر تعینات نہیں ہے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button