ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی اور ایس ایم ظفر کی بڑی ملاقات

بہاالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی نے ملک کے مایہ ناز محقق ، رائٹر ایس ایم ظفر سے لاہور میں ملاقات کی ۔
وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی نے نامور رائٹر سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی ۔
وائس چانسلر نے ایس ایم ظفر کے ساتھ ادب سمیت مختلف شعبہ جات پر بات چیت کی۔
جدید زمانے کے بدلتے اسلوب و رحجانات پر سیر حاصل گفتگو بھی کی ۔
وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی نے ایس ایم ظفر کو اپنی کتاب "جمہوریت اور اسلام” پیش کی , جس پر انہوں نے مسرت کا اظہار کیا اور وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی کی خصوصی محبت اور ان آمد پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ علم کی شمعوں کو ہمیشہ جلاے رکھنا ہے اور اس کے لیے یونیورسٹیوں کا کردار مثالی ہے ۔
ایس ایم ظفر نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی کی کتاب دوستی کو بھی بے حد سراہا۔



















