Breaking NewsSportsتازہ ترین
نیوزی لینڈ کے سیکورٹی وفد کی ملتان آمد

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین 2023 میں کھیلی جانیوالی ایک روزہ اور ٹی ٹونٹی کرکٹ سیریز کے لیے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے کیوی وفد ملتان پہنچ گیا ہے۔
اس چار رکنی وفد میں معروف سیکیورٹی ماہر ریگ ڈیکاسن، سائمن لیسلے، گریگ مین اور ہیتھ مل شامل ہے۔
نیوزی لینڈ اپنے پاکستان دورے کے دوران پانچ ایک روزہ اور پانچ ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کھیلے گا ۔
نیوزی لینڈ کا سکیورٹی وفد آج ملتان کرکٹ اسٹیڈیم کادورہ کرے گا ۔
ملتان میں سکیورٹی اداروں کے سربراہان سے ملاقات ہو گی، جس میں بریفنگ دی جائے گی۔


















