Breaking NewsEducationتازہ ترین
فیل طلباء کی سنی گئی، امتحان دے سکیں گے

میٹرک اور انٹر کے امتحانات میں سات مضامین میں فیل طلبا کو سپلمنٹری امتحان دینے کی اجازت مل گئی۔
تفصیل کے مطابق میٹرک اور انٹر میں سات مضامین میں فیل طلباء کو سپلمنٹری امتحان دینے کی اجازت دیدی گئی ہے، اس سے قبل تین مضامین میں پاس ہونیوالے طلبا کو فیل تصور کیا جاتا تھا،اب طلبا چار، چار مضامین کرکے بھی امتحان دے سکیں گے۔
طلباء چار مضامین پہلے سال اور چار مضامین کا دوسرے سال داخلہ بھیج کر بھی امتحان پاس کر سکیں گے،امتحان پاس کرنے کیلئے طلبا کے پاس 4 مواقع ہونگے، میٹرک اور انٹر کا امتحان طلبا کو دو سال کے عرصہ میں پاس کرنا لازمی ہوگا۔


















