Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

پولیو مہم: پہلے روز دو لاکھ 32ہزار بچوں کو قطرے پلا دیئے گئے

پولیو کے خلاف مہم کے پہلے دن کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کی زیرصدارت کیمپ آفس میں گزشتہ روز اجلاس منعقد ہوا۔
جس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شعیب الرحمان گورمانی اور ڈی ایچ او ڈاکٹر محمد علی مہدی،ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر ہادی حسن، ڈبلیو ایچ او کے نمائندے ڈاکٹر عابد حسین اور محکمہ صحت کے دیگر افسران نے شرکت کی۔
ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کو پولیو مہم کے پہلے روز کی کارکردگی بارے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ پولیو کے خلاف مہم کے پہلے روز2لاکھ 32 ہزار724 بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلائے گئے،مہم کے پہلے دن 2 لاکھ52ہزار 961 بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلانے کا ٹارگٹ مقرر کیا گیا تھا،اس طرح پہلے دن ٹارگٹ کا92 فیصد حاصل کیا گیا۔بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ پولیو مہم کے پہلے دن ویکسین کے قطرے پینے سے انکاری کوئی کیس سامنے نہیں آیا۔
ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے پولیو مہم کی بھرپور مانیٹرنگ جاری رکھنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ کوئی بچہ پولیو ویکسین کے قطرے پینے سے محروم نہ رہ جائے،پولیو مہم کی سو فیصد کامیابی ہمارا ٹارگٹ ہے،مہم کے دوران جو بچے گھروں میں موجود نہ ہوں، ان کا فالواپ جاری رکھا جائے،ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پاکستان پولیو وائرس سے نجات پانے کے بہت قریب پہنچ چکا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button