میپکو ملازمین کے گرد گھیرا تنگ،بروقت ڈیوٹی پر آنے کی آخری وارننگ

چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر اکرام الحق نے افسران وملازمین کے دفتری اوقات کار کی پابندی نہ کرنیکا سختی سے نوٹس لے لیاہے اور میپکو ہیڈ کوارٹر سمیت ریجن بھر کے تمام شعبوں کے سربراہان کو ہدایت کی ہے کہ دفتری اوقات کار کی پابندی پر عمل کیاجائے اور عملدرآمد نہ کرنے والوں کے خلاف محکمانہ کاروائی کی جائے۔
ڈائریکٹر جنرل ایچ اینڈ ایڈمن میپکو نصر حیات میکن کی جانب سے جاری ہونے والے ایک مراسلے میں تمام جنرل منیجرز، چیف انجینئرز، ڈائریکٹرزجنرل، ایڈیشنل ڈائریکٹرزجنرل، فنانس ڈائریکٹر، سپریٹنڈنگ انجینئرز، پراجیکٹ ڈائریکٹرز، پرنسپل ریجنل ٹریننگ سنٹر، کمپنی سیکرٹری اور میپکو کے تمام ڈپٹی منیجرز/ایکسین کو احکامات دئیے ہیں کہ میپکو کے دفتری اوقات کی پابندی یقینی بنائی جائے اور ان احکامات پر تمام افسران و ملازمین مکمل عملدرآمد کریں۔
احکامات کی خلاف ورزی کرنے والے افسران واہلکاروں کے خلاف محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔



















