Breaking NewsEducationتازہ ترین
سٹوڈنٹس کی حاضری اور کارکردگی کا ریکارڈ آن لائن

محکمہ سکولز نے سٹوڈنٹس کی حاضری اور کارکردگی کا ریکارڈ آن لائن کردیا، جس سے سٹوڈنٹس کی صحت اور کھیلوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیساتھ والدین کو بھی آگاہ رکھاجاسکےگا۔
محکمہ سکولز نے سٹوڈنٹس پرفارمنس ایویلیوایشن اینڈ ٹریکنگ سسٹم کے آغاز کردیا، اور بچوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے ایک سافٹ ویئر تیار کیا گیا ہے۔
آغاز میں اس سافٹ ویئر کی مدد سے چھٹی سے دسویں جماعت تک کے سٹوڈنٹس کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا،اب تک 5 لاکھ طالبعلموں کی معلومات سسٹم پر درج کی جا چکی ہیں۔


















