Breaking NewsSportsتازہ ترین
قومی ٹی 20 کپ: پبلسٹی زیرو؛ شائقین کی کمی، سٹیڈیم میں آوازیں گونج رہی ہیں

شائقین سے خالی ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں قومی ٹی ٹونٹی کپ کے میچز جاری ہیں۔
کرکٹ بورڈ کی جانب سے شائقین کے لیے شرح ٹکٹ کی قیمت کم ہونے کے باوجود شائقین نےاسٹیڈیم کا رخ نہیں کیا ۔
سکیورٹی اداروں کے اہلکاروں کی تعداد شائقین سے زیادہ ہیں۔ کرکٹ بورڈ کی جانب سے ایونٹ میں شائقین کی دلچسپی پیدا کرنے کے لیے شہر کی مختلف شاہراؤں پر قومی کرکٹرز کے پینافلکس لگاے گئے ہیں۔
ٹکٹوں کی فروخت کے لیے "بک می ڈاٹ کام” کی گاڑی بھی گلگشت اور وہاڑی چوک پر موجود رہی۔


















