Breaking NewsEducationتازہ ترین
سیلاب نے 176سکولوں میں پڑھائی ختم کردی، طلبا اور عملہ گھر بیٹھ گیا

پنجاب میں سیلاب سے 176 سکول متاثر ہونے کاانکشاف ہوا ہے۔
فلڈ ایریا میں 650 سکول واقع تھے، جس میں176شدید متاثر ہوئے۔ جسکی وجہ سے پڑھائی کاعمل رک گیاہے۔
ذرائع کاکہنا ہے کہ محکمہ سکولز حکام نے ان سکولوں کےعملے کومناسب جگہوں پر کلاسز کے اجراء کی ہدایت کی تھی ، مگراس پر عمل نہ ہوا، تاہم رواں ہفتے اس پرکام شروع کردیاجائے گا۔


















