Breaking NewsEducationتازہ ترین
سرکاری سکولوں کو نان سیلری بجٹ جاری کرنے کا فیصلہ

معاشی مسائل کا شکار سرکاری سکولوں کونان سیلری بجٹ جاری کرنے کافیصلہ، 10 دن کی ڈیڈ لائن دے دی گئی ۔
تفصیل کے مطابق محکمہ سکولز نے درپیش مالی مسائل کا نوٹس لے لیا، اور این ایس بی کی پہلی قسط جاری کرنےکافیصلہ کیاہے۔
فنڈز نہ آنے کی وجہ سے سکول اپنے یوٹیلٹی بلز جمع نہیں کرارہے تھے، جس کی وجہ سے بجلی منقطع ہونےکا خدشہ تھا ۔
اس کے ساتھ ساتھ مرمتی کام ، اورفرنیچرز کی کمی کابھی سامنا تھا ۔
اب اعلیٰ حکام نے تمام سی ای اوز کو 10 روزمیں نان سیلری بجٹ جاری ہونے کی یقین دہانی کرادی ہے۔


















