Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

اسلام فوبیا کے بڑھتے ہوئے روجحانات مسلم امہ کیلئے زہر قاتل ہیں:شاہ محمود

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اسلام فوبیا کے بڑھتے ہوئے روجحانات مسلم امہ کیلئے زہر قاتل ہیں ۔ اس کے تدارک کیلئے مسلم امہ کو یکجا ہونا ہوگا۔یورپ میں 65 ملین مسلمان بستے ہیں پوری دنیا میں بسنے والے مسلمانوں سے کہتا ہوں کہ یکجا ہو جاؤ۔
وزیر اعظم عمران خان کی خصوصی ہدایت پر نیامے گیا وہاں 57 ممالک کے وزرائے خارجہ موجود تھے۔وہاں میں نے اسلاموفوبیا کے خلاف پاکستان کی طرف سے قرارداد پیش کی جسے متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا۔

گزشتہ روز 5 بے گناہ، بے قصور مسلمان پاکستانیوں کو کینیڈا میں ٹرک کے نیچے روند دیا گیا۔میں پوری قوم سے گذارش کروں گا کہ آیندہ جمعے کے روز ان معصوم مقتولین کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کریں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز راولپنڈ ی میں عید گاہ شریف میں ”یارسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کانفرنس“سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button