Breaking NewsEducationتازہ ترین
سکولوں میں اساتذہ کے ٹرانسفر پالیسی میں ترمیم کردی گئی

ٹرانسفر پالیسی میں نئی شق کا اضافہ کردیاگیا۔
اب سکروٹنی کمیٹی میرٹ پر پہلے نمبر پر آنے والے اساتذہ کے کیسز کو مسترد نہیں کرسکے گی، اگر کسی کا کیس مسترد کردیاجاتا ہے، توٹیچر تین روز میں اپنی اپیل ضلعی کمیٹی کودےگا۔
کمیٹی سات روز میں کیس کاجائزہ لیکر مذکورہ شق کے تحت فیصلہ سنائے گی ۔
سکروٹنی کمیٹی میں اس شق کو شامل کرنے کی سمری تیار کرلی گئی، جو جلدوزیر اعلیٰ کو ارسال کردیجائے گی۔


















