وائس چانسلر زکریا یونیورسٹی کا سابق سیکورٹی آفیسر پر بڑا اعتماد

زکریایونیورسٹی کے وائس چانسلر نے ایڈمن بلاک کو انتظامی طور پرفعال کرنے کےلئے کی ذمے داری سینئر اسسٹنٹ رجسٹرار خلیل کھور کےسپرد کردی ۔
وہ بطور انچارج ایڈمن بلاک کی اضافی ڈیوٹی دیں گے ، نئی ذمے داریاں ملنے کے بعد ان کی صدارت میں اہم اجلاس منعقد ہوا ، جس میں منٹی نینس، سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ اورآر بورک کلچر کے نمائندوں نے شرکت کی۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے خلیل کھور کاکہناتھا کہ ایڈمن بلاک یونیورسٹی کی پہنچان ہے ، اس کو شفاف اور صاف ستھرارکھنا سب کی ذمے داری ہے، وائس چانسلر کی خصوصی ہدایت پر ایڈمن بلاک کو ایک مثالی عمارت بنایا جائے گا،اس کےلئے تمام شعبوں کے اپنے حصے کاکام کرنا ہوگا۔
شعبہ منٹی نینس کے پلمبرز،الیکٹریشن اور دیگرعملے کوایک ہفتے کا وقت دیاجارہا ہے وہ ایڈمن بلاک کے ایشوز کو ترجیح بنیاد پر حل کرلیں۔
شعبہ سٹیٹ کے سوئیپر صبح 8 بجے سے چار بجے ڈیوٹی دینے کے پابند ہوںگے، اور ہر ایک گھنٹے کے بعدگیلری میں پونچا لگایا جائے گا، اور دن میں غلفت برتے والوں کےلئےوی سی آفس کارروائی کرےگا ۔
وائس چانسلر خود صفائی کے معاملات کومانیٹر کریں گے ۔


















