مزدور آپس میں اتحاد رکھیں : خورشیدخان

سیکرٹری جنرل ہائیڈرو ورکرز یونین خورشید احمد خان نے کہا ہے کہ مزدور آپس میں اتحاد رکھیں ، اسی میں ہماری ترقی ہے
ہائیڈرو یونین اس وقت پاکستان کی سب سے بڑی یونین ہے، جو اپنے مزدوروں کے گھروں میں خوشحالی لا رہی ہے، مزدور خوشحال ہوگا تو میپکو بھی ترقی کرے گا مزدوروں کے تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرائیں گے، اس سلسلے میں وزارت پانی وبجلی ،چیئرمین واپڈا اور ممبر پاور ڈویژن سے مذاکرات بات چیت جاری ہے بہت جلد ملتان آکر چیف ایگزیکٹو سے ملاقات کرکے مزدوروں کے مسائل حل کراؤں گا ۔
مزدوروں کے بچوں کومیپکو میں ملازمتیں بھی ملیں گی۔
ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز ملتان سے گئے ہوئے زونل چیئرمین چوہدری خالد، زونل چیئرمین جی ایس ای رانا انور، زونل چیئرمین کنسٹریکشن ڈویژن رانا زاہد جاوید زونل چیئرمین ہیڈ کوارٹر سلیمان بلوچ ، ڈویژنل چیئرمین عنصر عباس ڈویژنل چیئرمین کینٹ ڈویژن راشد یامین سے ملاقات کے موقع پر کہی۔
زونل چیئرمین چوہدری محمدخالد ودیگر عہدیداروں نے ملتان میں عہدیداران کی نامزدگیوں بارے تفصیل سے آگاہ کیا۔




















