Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

میرٹ کی بالا دستی، اساتذہ کے وقار کی بحالی، اور رینکنگ میں پہلا نمبر: وی سی ایمرسن یونیورسٹی نے ٹارگٹ سیٹ کردئے

ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے وائس چانسلر نے میرٹ کی بالا دستی،اساتذہ کے وقار کی بحالی، اور رینکنگ میں پہلے نمبر آنا حدف مقرر کردیا۔

نئےتعینات ہونے والے ایمرسن یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر رمضان نے گزشتہ روز پہلے انتظامی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہ ایمرسن یونیورسٹی کو ملک کی صفحہِ اول کی یونیورسٹی بنانے کا وقت آگیا ہے کہ طلباء اور آنے والے سائلین کو ان کاحق پہنچایاجائے ۔

تمام اساتذہ اپنے فرائض کو سمجھیں اور اس کی ادائیگی کریں، ایڈمنسٹریشن میں کام کرنے والے افسر قانون کے مطابق کام کریں ،اس کےلئے فیکلٹی کو دفاتر کے چکرنہ لگائیں۔

ان کوترجیحی بنیادوں پر کام کریں ،ڈائریکٹر سپورٹس اپنے گراونڈ آباد کریں ،کلاس ورک کے ساتھ ساتھ گراونڈ آباد ہونا ضروری ہے ان کی بھرپور سپورٹ کی جائے گی تاکہ انٹرنیشنل سطح کے کھلاڑی ایمرسن سے سامنے آسکیں۔

نئی یونیورسٹیوں کومسائل کاسامناہوتا ہے، اس لئے ملکران کوحل کریں گے ، فوری پرسٹیچوز بنائے جائیںگے تاکہ نئی بھرتیاں ہوسکیں۔

داخلے شیڈول کے مطابق جاری رکھے جائیں گے ، یونیورسٹی میں کسی کاکام نہیں رکے گا، مگر جوفائل وی سی آفس آئے وہ قانون کے مطابق ہو تاکہ کام میں تاخیر نہ ہوسکے ۔

اجلاس میں تمام فیکلٹی ممبران، افسران نے شرکت کی ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button