نیشنل ٹوئنٹی20: سدرن پنجاب کی خراب کارکردگی کاسلسلہ ، ایک شکست مقدر بن گئی

قومی ٹی ٹونٹی کپ میں سدرن پنجاب کی ناقص کارکردگی سنٹرل پنجاب نے آ سانی سے کامیابی حاصل کرلی ۔
عمدہ بیٹنگ کرتے پر طیب طاہر کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں سنٹرل پنجاب نے 106رنز کا ہدف 6وکٹوں کے نقصان پر با آسانی حاصل کرلیا۔
طیب طاہر نے ایک چھکے اورپانچ چوکوں کی مدد سے 41 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، محمد اخلاق نے ایک چھکے اور دو چوکوں کی مدد سے 17رنز بنائےثمین گل اور عمران رندھاوا نے 2,2, کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔
قبل ازیں سدرن پنجاب پہلے کھیلتے ہوئے صرف 106 رنز بناسکی زین عباس نے 3چوکوں کی مدد سے 25رنز کی اننگز کھیلی یوسف بابر نے 1چوکے اور ایک چھکے کی مدد 22رنز بنائے ، شیرون سراج نے جارحانہ اننگز کھیلی ایک چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے 21رنز بنائے ناردرن کی جانب سے عامر یامین نے عمدہ باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی ۔
دوسرے کامیاب باؤلر وقاص مقصود نے 21رنز دے کر 3وکٹیں حاصل کی علی اسفند 1, فیضان 1,حنین شاہ 2وکٹ لینے میں کامیاب رہے۔


















