Breaking NewsEducationتازہ ترین
میٹرک کے دوسرے سالانہ امتحانات 6 اکتوبر سے شروع ہوں گے

پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز میں میٹرک کے دوسرے سالانہ امتحانات کے لئے آن لائن داخلہ فارم جمع کرانے کی تاریخ ختم ہوگئی۔
ڈبل فیس کے ساتھ 16 ستمبر ، اور ٹرپل فیس کے ساتھ 19 ستمبر تک داخلہ فارم وصول کیے جائیں گے۔
19ستمبر کے بعد کسی بھی امیدوار کا داخلہ وصول نہیں کیا جائے گا۔
میٹرک کے دوسرے سالانہ امتحانات6 اکتوبر سے شروع ہوں گے۔
اس سے قبل سنگل فیس کے ساتھ داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 12 ستمبر مقرر کی گئی تھی، تاہم امیدواروں کے مشکلات کو دیکھتے ہوئے اس میں توسیع کردی گئی تھی۔


















