Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

اے ایس اے زکریا یونیورسٹی کا تعزیتی ریفرنس

اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن بہاءالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے زیر اہتمام گزڈ پروفیسر ڈاکٹر کرامت علی (سابق وائس چانسلر زکریا یونیورسٹی) اور پروفیسر ڈاکٹر عمران شریف چوہدری (ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز) جو کچھ عرصے قبل کل انتقال فرما گئے تھے کی یاد میں تعزیتی اجلاس منعقد ہوا، جس میں زکریا یونیورسٹی کے اساتذہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

اجلاس میں اسٹیج سیکریٹری کے فرائض جنرل سیکریٹری اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن ڈاکٹر فرخ ارسلان صدیقی نے انجام دیئے۔

اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا ، جس کی سعادت ڈاکٹر حافظ محمد سرور، جبکہ نعت رسول مقبول ڈاکٹر عبالباسط صائم نے حاصل کی۔

اجلاس سے پروفیسر ڈاکٹر محمد شوکت ملک، صدر شعبہ معاشیات پروفیسر ڈاکٹر ظاہر فریدی، پروفیسر ڈاکٹر محمد دلشاد، ڈاکٹر شہزادہ فہد، صدر اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن پروفیسر ڈاکٹر محمد ریاض، جنرل سیکریٹری ڈاکٹر فرخ ارسلان صدیقی نے خطاب کیا۔

شرکاء کا کہنا تھا کہ مرحومین کا شمار یونیورسٹی کے سینئر ترین اساتذہ میں رہا۔

انھوں نے اپنی عمر کا طویل حصہ یونیورسٹی کی تعلیمی اور تحقیقی ترقی کیلئے وقف کیا۔

شرکاء نے پروفیسر ڈاکٹر کرامت علی مرحوم اور پروفیسر ڈاکٹر عمران شریف چوہدری مرحوم کے ساتھ گزرے لمحات اور واقعات کو بھی یاد کیا، اور مرحومین اساتذہ کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔

اجلاس کے اختتام پر صدر شعبہ علوم اسلامیہ پروفیسر ڈاکٹر عبدالقدوس صہیب نے مرحومین کے درجات میں بلندی اور ارواح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی اور دعا کروائی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button