نیشنل ٹوئنٹی 20 : ایک دن آرام کے بعد ٹیمیں ایک بار پھر میدان میں اترنے کو بےتاب

قومی ٹی20 کپ میں ایک روز کے آ رام کے بعد آ ج سے دوبارہ راؤنڈ میچز کا سلسلہ شروع ہوگا۔
سندھ اور خیبر پختونخوا نے ٹاپ پوزیشن حاصل کرکے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ہے ، جبکہ مزید دو ٹیموں کی فائنل فور میں رسائی کے لئے ناردرن، سدرن پنجاب، سنٹرل پنجاب اور بلوچستان کے درمیان سخت مقابلہ ہے۔
راونڈ میچز میں سندھ خیبر پختونخوا سے پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن چھین لی۔
راؤنڈ کے تینوں لیگ میچز میں شکست کا سامنا کرنے پر دفاعی چیمپئن خیبر پختونخوا پوائنٹس ٹیبل پر پوزیشن پر آ گئی ہے ۔
جنوبی پنجاب کے 11اضلاع پر مشتمل سدرن پنجاب اس وقت ایونٹ میں سیکنڈ لاسٹ نمبر ہے۔
راولپنڈی کے پانچ لیگ رائونڈ سمیت مجموعی طور پر آ ٹھ راونڈز مکمل ہو چکے ہیں، اور سندھ نے نویں راؤنڈ کا بھی اپنا میچ کھیل لیا ہے۔
پوائنٹس ٹیبل کے مطابق سندھ 9 میچز کے بعد 10 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر براجمان، جبکہ دفاعی چیمپئن خیبر پختونخوا 8میچز میں سے 5میں فاتح رہی ہے، اور 10 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔
پوائنٹس کے لحاظ سے ناردرن پنجاب نے 7 میچز کھیلے ، 4جیتے اور 3ہادے ہیں ۔
نادرن 8پوائنٹس حاصل کر چکی ہے ۔سندھ اور بلوچستان 8میچز میں سے 4میں کامیاب ، 4میں ناکام رہی ہیں۔
ان دونوں کے پوائنٹس اگرچہ مساوی طور پر آٹھ 8 ہیں، لیکن ناردرن کے مقابلے میں ایک ایک میچ زیادہ کھیلنے کے باعث بالترتیب تیسرے اور چوتھے نمبر پر براجمان ہیں۔
سندھ کا رن ریٹ بلوچستان سے بہتر ہے۔
سدرن پنجاب اپنے 8 لیگ میچز میں سے 3جیت سکی اور 6پوائنتس کے پانچویں نمبر پر ہے۔
ایونٹ میں شریک چھٹی ٹیم سنٹرل پنجاب کا نمبر بھی پوائنٹس ٹیبل پر چھٹا ہے۔
سنٹرل پنجاب 7 میچز میں سے صرف 3 جیت پائی، اور 6پوائنٹس کے ساتھ آخری نمبر پر ہے۔


















