Breaking NewsEducationتازہ ترین
ڈینگی : جعلی تصاویر پر اب بڑے افسر بھی رگڑے جائینگے

سکولوں میں انسداد ڈینگی سرگرمیوں کی تصاویر بروقت ارسال کرنےکی ہدایت ،جعلی تصویر پر سی ای اور ڈی ای او کے خلاف بھی کارروائی ہوگی ۔
اس سلسلے میں جاری مراسلے میں کہا گیاہے کہ انسداد ڈینگی سرگرمی کے لئے مقررہ ایس او پیز کوہرحال میں پورا کیاجائے،اور ڈیش بورڈ پر تصاویر اپ لوڈ کی جائیں، اگر کسی نےجعلی تصاویر جاری کی تو اس کے ساتھ ساتھ ،سی ای او، ڈی ای او،متعلقہ فوکل پر سن کے خلاف کارروائی کی جائے گی ۔


















