Breaking NewsEducationتازہ ترین
ایجوکیٹرز نے سول سیکرٹریٹ کے باہر احتجاج کی کال دیدی

پنجاب بھر کے ایجوکیٹرز نے سول سیکرٹریٹ کے باہر احتجاج کی کال دیدی۔بتایاگیا ہے کہ 11 ہزار ایجوکیٹرز کی مستقلی کا معاملہ طول پکڑ گیا ہے، ایجوکیٹرز نے مستقل نہ کیے جانے پر سول سیکرٹریٹ کے باہر 4 اکتوبر کو احتجاج کو اعلان کردیا۔
اساتذہ کا کہنا ہے کہ 2000 کے بعد سے تمام ایجوکیٹرز کنٹریکٹ پر ہیں، تمام اساتذہ کو این ٹی ایس کے ذریعے بھرتی کیا گیا، ایجوکیٹرز پر مستقلی کیلئے پی پی ایس سی امتحان پاس کرنے کی شرط عائد کی گئی ہے, جبکہ تمام ایجوکیٹرز پہلے ہی ٹیسٹ دے کر بھرتی ہوئےہیں۔
اساتذہ نے مطالبہ کیا ہے کہ پی پی ایس سی امتحان کی شرط ختم کرکے ایجوکیٹرز کو فوری مستقل کیا جائے، حکومت وعدوں کے باوجود ایجوکیٹرز کو مستقل نہیں کررہی۔
اساتذہ نے دھمکی دی ہے کہ 4 اکتوبر کا احتجاج مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گا۔


















