Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

چھٹا کل پنجاب سہہ لسانی ” سپیک فار حسین ” تقریری مذاکرہ و مقابلہ ٹیم شاہین نے جیت لیا

ساؤتھ پنجاب آرٹ سوسائٹی (سپاس) کے زیر اہتمام چھٹا کل پنجاب سہہ لسانی ” سپیک فار حسین ” تقریری مذاکرہ و مقابلہ ٹیم شاہین کے مقررین نے جیت لیا ، اور اگلے کل پاکستان مرحلے کےلئے کوالیفائی کر لیا ۔

مقابلے میں صوبہ بھر کے مختلف تعلیمی اداروں جامعات سے طلبا وطالبات نے شرکت کی ۔

مقابلہ کے ججز اردو پنجابی اور انگریزی کے بالترتیب محمد عدیل ، عثمان پاشا ، کنزہ نذیر تھے، جبکہ نقابت ونظامت کے فرائض نوجوان لکھاری چیئرمین پاکستان رائٹرز ونگ قاری محمد عبداللہ نے ادا کیئے ۔

تقریب کے اختتام پر محفل مسالمہ کا اہتمام کیاگیا جس میں نوجوان شعراء نے حضرت امام حسین کی شان میں ہدیہ عقیدت پیش کیا ۔

جبکہ مقابلے میں پہلی پوزیشن تصور مجید ٹیم شاہین ، دوسری پوزیشن محمد فاروق بی زیڈیو ملتان ، تیسری پوزیشن فضیل بخاری یونیورسٹی آف ایگریکلچر فیصل آباد نے حاصل کی ۔

اختتام پر منتظم وہیڈ سپاس سید فیضان زیدی نے کہا کہ ہم اس طرز کی مثبت تعمیری اور بامقصد سرگرمیوں کا انعقاد اعزاز سمجھتے ہیں ، اور ان کو جاری رکھیں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button