Breaking NewsEducationتازہ ترین
حکومت نے سرکاری اور نجی سکولوں کے نئے اوقات کار جاری کردئے

جس کے مطابق اوقات کار میں ڈیڑھ گھنٹہ کمی کردی گئی، اب سکول صبح 7 بجے لگیں گے جبکہ ساڑھے گیارہ بجے چھٹی دے دی جائے گی۔
اس حوالے سے صوبائی وزیر تعلیم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بھی اپنا بیان جاری کیا ہے کہ صوبے بھر کے سکول صبح 7 بجے سے لے کر 11:30 تک کھلیں گے۔ سکولوں کے لئے جاری کردہ نئے اوقات کار تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں پر لاگو ہوں گے اوقات کار میں تبدیلی کا فیصلہ گرمی کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔
جبکہ پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشنز نے بھی بڑے مطالبات کردئے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ سکول کے اوقات میں بجلی کی ترسیل کا نظام بہتر کیا جائے اور سکول کے اوقات کار صبح 5 بجے سے 10 تک کیے جائیں۔



















